شہباز شریف کو نیب کے سیل میں ازیت پہنچائی گئی وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں'عطاء اللہ تارڑ
لاہور (ٹی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو نیب کے سیل میں ازیت پہنچائی گئی،شہباز شریف کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں،
شہباز شریف کو ابکے سیل میں بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہیں،ماں بہنوں اور بیٹیوں کو کورٹ میں پیش ہونے کے وارنٹ جاری کئے جاریے ہیں،ہم پوچھ پوچھ کے تھک چکے ہیں کہ ہماری کرپشن بتائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر کی ایما پر شہباز شریف کے بنیادی حقوق سلب کئے جاریے ہیں۔جہانگیر ترین سمیت چینی اور آٹا اسکینڈل میں ملوث تحریک انصاف کے رہنمائوں کو این آر او دیا گیا۔شہزاد اکبر کو پاکستان سے بھاگنے نہیں دینگے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سارے چہروں کو جانتے ہیں۔
ا نہوںنے کہاکہ شہباز گل نے ابھی تک میرے مذاکرے کا چیلنج قبول نہیں کیا۔بھارتی ایجنٹ والا الزام شہباز گل ثابت کرو،دس دفعہ کہتا ہوں کہ شہباز گل کے گھر کا گھیرا ئوکرینگے،شہباز گل کے کچھ دستاویز ہمارے ہاتھ لگے ہیں،شہباز گل کو ابھی تک امریکہ سے تنخواہ آرہی ہے۔
٭٭٭٭٭