جرم وسزا
اینٹی کرپشن کا چھاپہ سب انجینئر لوکل گورنمنٹ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور ٹی این آئی)اینٹی کرپشن نے اچانک چھاپہ مار کر بورے والا سے سب انجینئر محمد شفیق کو رشوت کی رقم وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ ملزم نے شکایت کنندہ ساجد محمود سے بل پاس کرنے کےلئے رقم وصول کی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز ایبک نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد آصف اقبال کے ساتھ کاروائی کی۔ملزم سے نشان ذدہ نوٹ برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ اس حوالے سے

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔
