کھیل

افغان کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کابل(ٹی این آئی) افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں 3روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور کوما میں چلے گئے تھے۔ آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب تراکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غمزدہ ہے۔
نجیب ترکئی نے ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔نجیب ترکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز2014میں زمبابوے کیخلاف میچ کھیل کر کیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹی20اور 12ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔ ٹی20میں ان کا بہترین اسکور90رہا جو انہوں نے 2017میں آئرلینڈ کیخلاف بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button