اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا

اسلام آباد(ٹی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات میں بے جامداخلت کو بنیاد بناتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات میں بے جامداخلت کو بنیاد بناتے ہوئے میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مئیر اسلام آباد نے آئی سی ٹی ایکٹ کے برخلاف استعفی بھجوایا، میئر اسلام آباد نے استعفے کے لئے متعلقہ طریقہ کار نہیں اپنایا، میئر اسلام آباد نے استعفی براہ راست الیکشن کمیشن کو ارسال کیا، جب کہ قانون کے مطابق مئیر اسلام آباد کو چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کو استعفی بھجوانا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کو استعفی ارسال کریں، اور وزارت داخلہ نوٹی فیکشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button