پاکستان

لیگی قیادت پر غداری کے مقدمے کے اندراج کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور( ٹی این آئی) مسلم لیگ (ن) نے لیگی قیادت پر غداری کے مقدمے کے اندراج کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ملک ظہیر اقبال،صہیب احمد،غلام رضا،بلال اکبر،عادل بخش اور بلال تارڑ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز اور دیگر منتخب نمائندوں پر ایف آئی آر کا اندراج عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،اوچھے ہتھکنڈوں سے لیگی رہنمائوں کوڈرایااور دھمکایا جارہا ہے،جس مدعی کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی گئی وہ خود اشتہاری ہے،حکومت اس اشتہاری ملزم کیخلاف کاروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button