اپوز یشن کاحکومت کیخلا ف کو ئی کار ڈ کارآمد ثابت نہیں ہورہا'ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(ٹی این آئی)مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن کاحکومت کیخلا ف کو ئی کار ڈ کارآمد ثابت نہیں ہورہا،دو سا لو ں میں اپوز یشن جماعتو ں کی کو ئی تحریک کامیا ب نہیں ہو ئی اب بھی ناکامی اپوز یشن کامقد ر ہے ،
گیارہ جماعتو ں کے گوجرانو لہ میں ” سیا سی شو ” کو عوام بری طرح مسترد کر دینگے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ناکام اے پی سی کے بعد اپوز یشن کی حکومت کیخلا ف تحریک میں بھی کو ئی دم خم نہیں ہے۔
انہو ں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی تر جیح ہے ملک کو تر قی کر تا دیکھ کر اپوزیشن بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے کیونکہ انہیں نظر آ رہاہے کہ مستقبل میں پاکستان میں ان کی سیا ست دفن ہو چکی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ شہباز شر یف نے تو زرداری کو لا ڑ کانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا وہ اب انہیں اپنی حما یت کیلئے اپنے جلسو ں میں گھسیٹ رہے ہیں۔
اسی لیے پی ٹی آئی کامو قف ہے کہ پی پی پی اور (ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اوریہ اپنے مفاد کیلئے سو جو تے بھی کھا تے ہیں اور سو پیاز بھی۔
ان شا ء اللہ اپوز یشن کی حکومت گیرانے کی خواہش دل میں دم تو ڑ جا ئے گی اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔