جرم وسزا

ہائیکورٹ ،ائیر بلیو کریش کے متاثرین کی ائیرایکٹ 2012 کیخلاف دائر درخواست ترمیم کرنے کی وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ائیر بلیو کریش کے متاثرین کی ائیرایکٹ 2012 کے خلاف دائر درخواست ترمیم کرنے کی وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے ۔پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ طیارہ حادثہ کی رپورٹ میں کس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ائیر بلیو رپورٹ کے مطابق حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا، ہم نے ایکٹ کو چیلنج کیا ہے کسی ایک حادثے سے متعلق نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ یہ متاثرین ائیر بلیو طیارہ حادثہ کے متاثرہ ہیں۔ طیب شاہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت داخلہ کا جواب جمع ہوچکا ہے، وزارت دفاع کا جواب جمع نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ائیر بلیو اور سول ایوی ایشن کو درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔
عدالت نے کہاکہ آپ کو ائیر بلیو اور سول ایوی ایشن کو فریق بنانا چاہیے ورنہ تو درخواست ہی ناقابل سماعت ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اس طرح بوجا ائیر لائن اور پی آئی اے حادثہ کے بھی متاثرین شامل ہونگے۔ درخوراست کے مطابق ائیر بلیو کریش متاثرین نے کمپنی کے خلاف ماتحت عدالت میں دعوی دائر کر رکھا ہے، ائیر ایکٹ 2012 انکے دعوی کے حق کو متاثر کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button