گو جرانو الہ کی جلسی '' چائے کی پیا لی میں طو فان'' ثا بت ہو گی'ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(ٹی این آئی)مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ گو جرانو الہ کی جلسی ” چائے کی پیا لی میں طو فان” ثا بت ہو گی ،اپوز یشن حکومت کیخلا ف تمام او چھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود احتسا ب سے نہیں بچ سکتی، قومی خزانہ لو ٹنے والے” چھو ٹو ں مو ٹوں گینگ”کے سیا سی چور وں کے اکٹھ جو ڑ سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عوام کو بے و قو ف سمجھنے والے خود بے و قو ف ہیں جنہیں عوام 2018کے انتخابا ت میں مسترد کر چکی ہے انہیں اب بھی عوامی حما یت حاصل نہیں ہے۔ اپوز یشن کے بس پر سوار ہر سواری کی اپنی اپنی منز ل ہے ہر سواری اپنی کر پشن بچانے کیلئے فکرمند ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ جا نتا ہے کہ دو خاندانو ں نے ملک اور قوم کی دو لت کو با پ داد کی جا گیر سمجھ کر لو ٹاپوری قوم قومی خزانہ لو ٹنے والو ں کااحتسا ب چاہتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت کیخلا ف تحریک چلانے والے خود انتشار کا شکارہیں سب جماعتو ں کے لیڈر ایک دوسرے سے فراڈ کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی عوام محبت کر تی ہے عمران خان کیخلا ف نکلنے والو ں کو عوام بری طرح مسترد کردے گی۔