اہم خبریں

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ہر ریجن سے پاکستان کوحمایت ملی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ہر ریجن سے پاکستان کوحمایت ملی ہے، بااثر اور بڑے ممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا،ترقی پذیرممالک نے بھی پاکستان کوووٹ دیاہے۔
بدھ کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کوسفارتی محاذپرنمایاں کامیابی ملی ہے، پاکستان واضح برتری سے انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ منتخب ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ 191میں سے پاکستان کو169ووٹ ملے،میں پاکستان کی عالمی سطح پر اس اہم. کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ہر ریجن سے پاکستان کوحمایت ملی ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بااثر اور بڑے ممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا،ترقی پذیرممالک نے بھی پاکستان کوووٹ دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ ساتھ دینے پرسب ممالک کاشکریہ ادا کرتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ووٹ انسانی حقوق کونسل میں ہماری 3سالہ کارکردگی کوبھی نمایاں کرتاہے۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کے کردار کو دنیا قدر کی نگاہ سیدیکھتی ہے،پاکستان کے کریڈینشل میں ایک اچھا اضافہ ہواہے۔
انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں،ایسے میں پاکستان کااس ادارے کاحصہ ہونا بہت اہم کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان انتخابات میں حمایت کے حصول کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے ۔خدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے بطور وزیر خارجہ، مختلف ممالک کے وزارئے خارجہ سے روابط کیے ،میں یو این ڈویڑن اورجنیواکی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button