پاکستان

سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (ٹی این آئی)ترجمان چیئرمین پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں،گوجرانوالا جلسے سے قبل پنجاب کی ناکہ بندی اور مقدمات شرمناک عمل ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گوجرانوالا جلسے سے قبل پنجاب کی ناکہ بندی اور مقدمات شرمناک عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص کہتا تھا کہ ہم آزاد قوم ہیں لوگوں کو بند نہیں رکھ سکتے آج وہ کورونا کی آڑ میں مقدمات درج کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیرآباد میں پی پی رہنما اعجاز سماں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے کنونشن سنٹر میں جو تماشہ لگایا تھا کہا اس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا تھا ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اعجاز سماں پر مقدمہ ہو سکتا ہے تو عمران خان پر بھی وہی مقدمہ درج کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے پھر اعجاز سماں تقریب میں موجود تمام ساتھیوں سمیت گرفتاری دیں گے\
ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اب یہ تماشا بند ہونا چاہئے ، ہم کسی صورت آمرانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عمران خان کی ناجائز، نالائق ، نااہل اور ناکام حکومت کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button