مریم اورنگزیب کا 16 اکتوبرکو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان
اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 16 اکتوبرکو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ووٹ کو عزت دو تحریک کنٹینر نہیں روک سکتے ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا ،جتنا چاہیں ،پولیس گردی کریں، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جتنا چاہیں ،کنٹینر گردی کریں ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ ،عمران صاحب گرفتارکریں، کنٹینرزکے پیچھے چھپیں ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ ،آٹا،چینی، گیس بجلی کے ستائے عوام کو کنٹینر نہیں روک سکتے ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ ،عوام آٹاچینی دوائی چوروں کا ہر کنٹینر عبور کریگی ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ ،کرائے کے ترجمان جتنا چاہیں ماتم کریں ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ ،عمران صاحب گھر جانے کی تیار ی کریں ، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ ،ضلعی انتظامیہ، افسران بدلیں، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا انشاء اللہ