پاکستان

خواتین کی شمولیت کے شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (ٹی این آئی)چیف کمشنر الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، دیہی خواتین کی انتخابی اور جمہوری عمل میں شراکت داری، پالیسی سازی اور خواتین کے مسائل کے حل کے لئے بہت ضروری ہے۔
جمعرات کو دیہی خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے اپنے پیغام میں کہاکہ دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے میں دیہی خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ دیہی خواتین کی انتخابی اور جمہوری عمل میں شراکت داری، پالیسی سازی اور خواتین کے مسائل کے حل کے لئے بہت ضروری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ دیہی دیہی خواتین اپنا قومی شناختی کارڈ بنوائیں، تاکہ ا ن کا ووٹ رجسٹر ہو اور وہ انتخابی عمل کا حصہ بیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ، جس میں تمام طبقات کی شمولیت ہو،کے انعقاد کے لئے پر عزم ہے۔
انہوںنے کہاکہ خواتین کی شمولیت کے شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹرزلسٹ میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں موجود صنفی فرق ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ شناختی کارڈ کے نہ ہونے کی وجہ سے دیہی خواتین کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے اور انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button