بھار ت خطے اور پاکستان میں خو نی کھیل کھیل رہاہے 'ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور( ٹی این آئی ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بھار ت خطے اور پاکستان میں خو نی کھیل کھیل رہاہے،کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز اورشمالی وزیرستان میں جوانو ں پرحملہ کرکے دشمن نے پھرہمیں للکارا ہے، دہشت گردو ں کا مقا بلہ کر تے ہو ئے شہید ہو نے والے ملک اور قوم کا فخر ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے اندر بھار ت پھر خونی کھیل کھیلنے کیلئے اپنے درندے بھیج چکا ہے جو ملک میں سکیور ٹی ادارو ں’ مذہبی وسیاسی رہنما ئو ں پرحملہ کرکے ملک میں خانہ جنگی کی کو شش کر رہے ہیں عوام ملک د شمن عنا صر پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص کی بر وقت اداروں کواطلاع کریں۔
انہو ں نے کہا کہ کراچی میں مو لانا عاد ل’ کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز اورشمالی وزیرستان میں جوانو ں پرحملوں کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں۔ مودی بھار ت میں اپنی ناکامی کا بد لہ پاکستان میں آ گ اورخون کی ہو لی سے لینا چاہتا ہے جس میں اسے کامیا بی نصیب نہیں ہو گی۔
انہو ں نے کہاکہ عالمی دنیا مودی کے اقداما ت پرآ خر کب تک خامو ش تما شا ئی بنی رہی گی بھار تی دہشتگردی اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والے مودی کی بد معا شی کا اقوام متحدہ اوردیگرعالمی دنیا فوری نو ٹس لیں، پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ہم و طن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قر بان کرنے والو ں کو سلام پیش کر تے ہیں ۔