ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائےگا ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد(ٹی این آئی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا
جس میں جیو اسٹریٹجک امور علاقائی اور فوجی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بالخصوص تربت، بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں سول اور فوجی شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا اور اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائےگا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس امن و استحکام کے حصول کے لیے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائےگا