پاکستانجرم وسزا

کراچی ہوٹل سے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(ٹی این آئی )سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو فوٹیج کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا آپریشن 46 منٹ جاری رہا، صبح 6 بج کر 8 منٹ پر ہوٹل میں پولیس کی 2 موبائلیں داخل ہوئیں۔فوٹیج کے مطابق 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس ٹیم 15 ویں فلور پر مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچ گئی اور مریم نواز کے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا جب کہ 6 بجکر 48 منٹ پر اہلکار دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا۔ویڈیو فوٹیج کے مطابق لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بناتا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button