پاکستان
آج کے فیصلے نےایک صاحب کردار جج پر حملہ آور عدلیہ کی آزادی پر گھناؤنے وار کو روکا ہے۔مریم نواز
لاہور (ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ آج کے فیصلے نے ایک صاحب کردار جج پر حملہ اور عدلیہ کی آزادی پر گھناؤنے وار کو روکا ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’آگے بڑھیے اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی انصاف دیجیے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی غیر قانونی وغیرآئینی احکامات ماننےسےانکارپرسزا بھگت رہے ہیں
مریم نواز نے کہا کہ آزاد عدلیہ اور اس پر عوامی اعتماد سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف سازش میں عمران خان اور شریکِ جرم افراد کو کیفر کردار تک پہنچاناضروری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ صدر اور ان کے آفس کو صرف استعمال کیا گیا ،مجرم عمران خان اور اس کے ساتھی ہیں