جرم وسزا

اینٹی کرپشن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کروڑوں کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔ڈی جی گوہر نفیس

لاہور(ٹی این آئی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر اینٹی کرپشن کا قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سرگودھا، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی گئ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے لیہ کے علاقے تھل سے دس کروڑ مالیت کی 20 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی جبکہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے گزشتہ روز تین کروڑ سینتیس لاکھ پچاس ہزار مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔
سرکل آفیسر سرگودھا نے پولیس اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر 33کنال 15 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی۔ اسی طرح اینٹی کرپشن نے رحیم یار خان نے محکمہ اوقاف کی 21 کنال 12 مرلہ زمین واگزار کرالی۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام یاسین نے اوقاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ رحیم یار خان سے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت چالیس لاکھ روپے ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو قابضین سے تاوان کی وصولی کی ہدایات کر دیں ہیں۔ سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button