جرم وسزا

فون پر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر وزیر اعلی نے سی سی پی او لاہور کو تبدیل کر دیا

لاہور (ٹی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی جانب سے فون پر خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کو واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اسی وجہ سے راجہ بشارت نے 2 روز قبل سی سی پی او سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے سی سی پی او سے متعلق رپورٹ طلب کی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی سی سی پی او کی فون کال پر خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور کی خاتون کو فون پر گالیاں دینے کی آڈیو وائرل ہوئی تھی، متاثرہ خاتون نے سی سی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور تین یوم کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button