راولپنڈی(ٹی این آئی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شر پسند عناصر کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتےہوئےکہاہے
کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچائیں،پاکستان اور افغانستان دونوں موجودہ حالات میں کسی بد امنی اور انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہوں گے،ہمارے دل پہلے بھی ساتھ دھڑکتے تھے اور اب بھی ہم آپس میں جڑ ے ہوئے ہیں،ہمہ جہتی اور اتحاد ہی وقت کی ضرورت ہے،ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے کوشاں ہیں،سرحدوں کی حفاظت اور بارڈر مینجمنٹ سسٹم پاکستان کے امن کے عزم کی حقیقی عکاس ہیں، پشاورمیں مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دشمنی ہے،مدرسہ، منبر، مساجد، امام بارگاہیں، گرجا، مندر، تعلیمی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہری ان کا نشانہ ہیں ،ہمارا دکھ کل بھی مشترک تھا اورآج بھی،دشمن کل بھی وہی تھا، دشمن آج بھی وہی ہے،کل بھی قوم نے دشمن کو مسترد کیا اور دہشت گرد نظریے کو شکست دی، آج بھی ہم متحد ہیں اور مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔