جرم وسزا

ایک حکومتی صوبائی وزیر کیخلاف عدالت میں گواہی ینے والا سامنے آ گیا

ایک حکومتی صوبائی وزیر کیخلاف عدالت میں گواہی ینے والا سامنے آ گیا
لاہور(ٹی این آئی )چینوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکو کے کیس میں بڑی پیش رفت ،سابق جنرل منیجر مائنز اینڈ منرل منظر حیات پی ٹی آئی کے رہنماسبطین خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ،نیب نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو راو ¿ منظر حیات کا اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا ہے ،نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کی سربراہی میں بیان قلمبند کروایا گیاہے ،گواہ منظر حیات نے عدالت میںاپنا بیان قلمبندکرواتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری چینوٹ مائنز امتیاز چیمہ نے تمام معاملے میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیاجن کو ٹھیکہ فراہم کیا گیا وہ تمام افراد امتیاز چیمہ کے دوست تھے،مبینہ بدعنوانی کا پیسہ سبطین خان کی الیکشن مہم میں بھی لگایا گیا،نیب نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں ،سبطین خان اس وقت لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں ،احتساب عدالت نے ریفرنس دائر ہونے تک سبطین خان کا کیس داخل دفتر کر رکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button