جرم وسزا

انسداددہشت گردی عدالت ،جماعت الدعوة کے تین مزید رہنماو ¿ں کو سزائیں سنا دی گئیں

انسداددہشت گردی عدالت ،جماعت الدعوة کے تین مزید رہنماو ¿ں کو سزائیں سنا دی گئیں
لاہور(ٹی این آئی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوة کے تین رہنماو ¿ں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں،عدالت نے پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال کی سزا کاحکم سنایاہے ،گزشتہ روزانسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 89/19 اور 90/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کی گئی، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعدمذکورہ مقدمات کا فیصلہ سنایا ہے، علاوہ ازیں جماعت الدعوة کے رہنماو ¿ں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جبکہ اس میںنصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ جرح کر رہے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button