جرم وسزا
میاں نواز شریف کے 5چچا زاد کزنوں کے لئے بری خبر
لاہور(ٹی این آئی )بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے 5چچا زاد بھائیوں کوبینکوںسے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کے کیس میں فرد جرم کے لئے 20 نومبر کو طلب کرلیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بینکوںکی درخواستوں پر سماعت کی، ملزمان میں میاں نواز شریف کے کزن طارق شفیع ،جاوید شفیع سمیت دیگر شامل ہیں،بینکوںکی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لئے 700 ملین روپے قرضہ لیا گیا،سالہا سال سے بینکوں کو قرض واپس نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کاکا حکم دیا جائے