جرم وسزا

تہرے قتل کی ہولناک واردات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔

لاہور (ٹی این آئی)ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے ملزم کوگرفتار کیا۔ ملزم بابر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند ماہ قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔شدید فائرنگ سے یعقوب، شہزاد اور کاشف موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔ملزمان کی فائرنگ سے شہری راشد بھی شدید زخمی ہوا تھا۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ ملزم بابر کے دیگر 4 ساتھی وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button