وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار کی ملاقات ۔
لاہور (ٹی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال سمیت صوبے کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبےکے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو کوروناوائرس کی صورتحال اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ بھی جائیں گے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گیاد رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی تھی، اس لیے وزیراعظم کی آج چوہدری برادران سے ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔