پاکستانجرم وسزا

ن لیگی سابق وفاقی وزیر محسن شاہ نواز کے والد شاہنواز رانجھا اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آ گئے

لاہور(ٹی این آئی) ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو محسن اور حسن شاہ نواز رانجھا کے والد شاہ نواز رانجھا کے خلاف ریفرنس بھیج دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے ریفرنس میں شاہ نواز رانجھا سابق ایم پی اے اور پٹواری امین کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی تھی۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملزم شاہ نواز رانجھا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 1574 کنال 12 مرلہ زمین اپنے بیٹوں اور بیگم کے نام پر ٹرانسفر کی۔ملزم نے خریداری کی بجائے محکمہ مال کے ریکارڈ میں زمین کا باہمی تبادلہ آبادی دیہہ کے ساتھ درج کرایا ۔متبادل رقبہ کا نہ تو انتقالات کرائے گئے اور نہ ہی کہیں سے یہ رقبہ دیا گیا۔

ملزم شاہ نواز رانجھا نے اپنے زرائع آمدن چھپائے اور خزانہ سرکاری کو ٹرانسفر فیس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button