اہم خبریںجرم وسزا

شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر تاجرقتل ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر فرار۔

شیخوپورہ (ٹی این آئی)جی ٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے نوجوان تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا اور 5 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر رچناٹا ؤن میں ایک نوجوان تاجر زاہد حبیب کو ڈاکوؤں نے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا اور لاش ریلوے لائن پر پھینک دی۔
پولیس کا کہناہےکہ ڈاکو تاجر کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جب کہ لاش ریلوے لائن پر پھینکنے سے ٹرین مقتول کی ٹانگوں پر سے گزر گئی۔
پولیس کےمطابق مقتول اپنے والدکے ساتھ بھٹوں کوکوئلوں کی سپلائی کاکام کرتا تھا، مقتول کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button