پاکستان
ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا ۔
کراچی (ٹی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا جب کہ جمعرات اورہفتے کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کوکوئٹہ، ژوب، لسبیلہ،زیارت ، بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد اور تربت میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جب کہ سکھر ،لاڑکانہ، چترال، سوات، شانگلہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بنوں، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر اور ملتان میں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے اور ہفتے کو مری اورگلیات میں اچھی بارش اوررفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر موسم کی پیشگوئی پر کان نہ دھریں