پاکستان

جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔خواجہ سعد رفیق

لاہور(ٹی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔
لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 13 دسمبر کو سارے قافلوں کا رخ مینار پاکستان کی طرف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کی خاطر سب کام کیے ہیں لیکن ہمیں غدار تک کہا گیا، کیا سارے وزیراعظم غدار تھے؟
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنادیا چنانچہ ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے اور جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button