پاکستان

جس دشمن سے ہم نمٹ رہے ہیں وہ ایک ملک نہیں بلکہ ایک مافیا بن گیا ہے۔مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد (ٹی این آئی)مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کا بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا جس دشمن سے ہم نمٹ رہے ہیں وہ ایک ملک نہیں بلکہ ایک مافیا بن گیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں یورپی اراکین کا دورہ ’را‘ اسپانسرڈ تھا، بھارتی نیٹ ورک نے یورپی ایم پیز کو پاکستان کے خلاف اکسایا۔
معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ پھر پورے تھنک ٹینکس کھڑے کیے گئے اور اقوام متحدہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نیٹ ورک نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے خلاف جعلی مظاہرے کروائے، اور نئی دلی میں بیٹھ کر سیکڑوں جعلی ویب سائٹس بنائیں۔
مشیر برائے قومی سلامتی امور کا کہنا تھا کہ بھارتی نیٹ ورک نے عالمی نشریاتی اداروں کو بھی استعمال کیا، اور یورپی یونین کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین توڑے اور جرائم کا ارتکاب کیا، جس دشمن سے ہم نمٹ رہے ہیں وہ ایک ملک نہیں بلکہ ایک مافیا بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button