اہم خبریں

پی ڈی ایم کا مینار پاکستان لاہور میں پاور شو،نواز شریف کاخطاب عمران خاں سمیت کون لوگ نشانے پرآئیں گے۔


لاہور (ٹی این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے آج لے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ میں نواز شریف کے خطاب کو سننے کے لئے ہزاروں کارکنان پہنج گئے ذرائع نے بتایا ہے کے سابق وزیراعظم نوازشریف آج کے جلسے سے خطاب کے دوران ان کو بطور وزیراعظم کے عرصہ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے اہم اداروں کے بارے میں میں بھی انکشاف کریں گے۔ذرائع نےمزید بتایاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی آج کی تقریر دھواں دار تقریر ہو گی جس میں لانگ مارچ کے حوالےسے بھی لیگی کارکنان کو متحرک کریںگے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور دیگر اداروں کے سربراہان کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے ذرائع نے اس حوالےسے بھی بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے جلسے میں تقریر کی تیاری کے دوران قانونی ماہرین اور سیاسی راہنماوں اسحاق ڈار سمیت دیگر ساتھیوں سے مشاورت بھی کی اور مریم نواز کے تحریک میں جان ڈالنے کو بھی سراہا گیا ۔علاوہ ازیں تین بڑوں سے استعفی تک ملک بھر میں تحریک کو جاری رکھنے پر بی اعلان متوقع ہے جبکہ نواز شریف سے اس دوران اہم اداروں کی طرف سے رابطوں کے حوالےسے بھی انکشاف کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button