پاکستانجرم وسزا

قومی احتساب بیورو (نیب) نےمولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کے معاملے پر 5 افراد کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد (ٹی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کے معاملے پر 5 افراد کو نوٹس جاری کردیے۔
نیب دستاویز کے مطابق پانچوں افراد کو کل پیشی کے لیے نیب آفس طلب کیا گیا ہے، طلب کئے گئے تین افرادکاتعلق ڈی آئی خان سے، ایک کا اسلام آباد اور ایک کا تعلق لکی مروت سےہے۔
دستاویز کے مطابق پانچوں افرادکے پاس مولانافضل الرحمان کےاثاثوں،کرپشن سے متعلق اہم شواہد ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button