اہم خبریں

مینار پاکستان گراونڈ کو نقصان پہنچانے پر پنجاب حکومت نے ن لیگ کو 1کروڑ 27 ہزار کا نوٹس تھما دیا۔

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مزارقائد کے تقدس کو پامال کرنے کے بعد مینار پاکستان کی حرمت کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کو نقصان پہنچانے پر ایک کروڑ 27 ہزار روپے کا کلیم ن لیگ کو بھیجا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنہوں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنایا ہوا تھا ان کو قانون کے تابع آنے میں تکلیف ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے لیے جرأت چاہیے، ان کی جرأت کا بخوبی علم ہے، ان کے خاندان کا ریکارڈ ہے جرأت دکھانے کے وقت جدہ یا لندن ہجرت ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button