پاکستان

تبدیلی سرکار ایک اوربحران کا شکار،ملک بھر میں شدید سردی کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے۔

لاہور(ٹی این آئی)ملک بھر میں گیس کی شدید قلت نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان،گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، نارووال وغیرہ کے اضلاع میں گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے جس کے باعث خواتین پریشان ہوگئیں اور گھروں میں اطمینان سے کھانا بنانا بھی حسرت ہی بن گئی۔
یہی نہیں گیس پریشر کم ہونے سے گیزر بھی بند پڑ گئے اور نہانے کے لیے گرم پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا۔
دوسری جانب گیس کے کم پریشر نے کمرشل صارفین کو بھی ٹف ٹائم دے رکھا ہے اور مہنگی ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال مجبوری بن گیا ہے۔
کمرشل صارفین کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں لیکن بلوں نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ان کا کہنا ہے کے وزارت پیٹرولیم کی ناقص پالیسیوں کی وجہ آج گیس بحران پیدا ہوا ہےوزیر اعظم این آر او کے نعرے سے نکل کر عوام کو درپیش مسائل سے نکالیں۔
علاوہ ازیں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف لاہور کے بعض علاقوں میں لوگوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔
اس ضمن میں سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہےکہ کہ بس ایک دو ماہ کی بات ہے، موسم بہتر ہوتے ہی گیس پریشر بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button