سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں احتجاج کرے گی۔
ہسیالکوٹ (ٹی این آئی)گزشتہ رات قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف سابق وفاقی وزیر کو نا جائز اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر لیا جس پر آج مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت صدر چوہدری طارق سبحانیسابق ایم پی اے اور جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا ناور ڈویژن کے سینئر نائب صدر فاروق گھمن نےآج ڈیڑھ بجے خواجہ محمد آصف کی رہائش پر ااراکین قومی وصوبائی اسمبلی تمام عہدیدار ان اور کارکنان مسلم لیگ ن کو اکٹھے ہونے کی کال دی ہے جس پر مسلم لیگ ن خواجہ آصف کی غیر قانونی گر فتاری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی ۔

ڈویژن گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر فاروق گھمن نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی دی نیوز انٹر نیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی نالائقیاں چھپانے کی خاطر نیب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اب ایسانہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھ کنڈوں سے بلیک میل نہیں ہو نگے اب حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم نواز شریف کے سپاہی ہیں اور خواجہ آصف کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
