اہم خبریںجرم وسزا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سےہٹا دیا گیا۔

لاہور (ٹی این آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے عمر شیخ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا۔

وزیراعلی نے گزشتہ روز پولیس میں مختلف تبادلوں کی منظوری دی جس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ذمہ داری سے ہٹانے کی منظوری بھی شامل تھی۔
عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عمر شیخ اپنی تقرری سے ہی متنازع شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، آئی جی کے خلاف بیانات، موٹر وے کیس میں بیان بازی سے متنازع ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس میں معذور شخص کو سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب عمر شیخ سے ناراض تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button