اہم خبریں

اپوزیشن ثبوت دے کہ کس طرح فوج مجھے بیک کررہی ہے.وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین لیب نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان اور پاکستانی فوج کے خلاف بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اس سازش کا حصہ ہے ، میرا کام ہے اپنی فوج کی حفاظت کرنا، اپوزيشن ثبوت دے کہ کس طرح فوج مجھے بیک کررہی ہے ، فوج صرف کووِڈ ، سیلاب اور ٹڈی دل ميں سپورٹ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انھیں اپوزيشن پر حیرت ہورہی ہے کہ یہ چاہتی کیا ہے کہ فوج کیا کرے، ایک طرف مجھے کٹھ پتلی اور دوسری طرف فاشسٹ کہتے ہیں، جو مرضی کرلیں، این آر او نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا نیب کی 34 مجوزہ ترامیم ایسی تھیں کہ ہر ترمیم سے کسی نہ کسی اپوزيشن رہنما کی بچت ہورہی تھی، اگر میری نیب سے انڈر اسٹینڈنگ ہوتی تو دو سال انتظار نہ کرتا، چھ ماہ میں سب کو جیل میں ڈال دیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button