اہم خبریں
غیر برآمدی جنرل انڈسٹری کو 24 گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی معطل.
لاہور (ٹی این آئی)سوئی ناردرن گیس نے غیر برآمدی جنرل انڈسٹری کو 24 گھنٹے کے لیے گیس سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد کو دیکھتے ہوئے گھریلو صارفین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔
