
شہر شہر سے
خانیوال، ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق
خانیوال (ٹی این آئی) خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خانیوال نانک پور کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے کے درمیان تصادم کے باعث 4 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق بچوں کی نعشیں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔