شہر شہر سے
گڑھی دوپٹہ:شوہر نے بیوی کو گولی مارکر قتل کر دیا
گڑھی دوپٹہ (ٹی این آئی)گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے کومی کوٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ظفر آمین نامی شخص نے اپنی 48 سالہ بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی مقدمہ درج ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے کومی کوٹ کے رہائشی ظفر آمین نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنی بیوی ہارون بی بی جو کے 2بچوں 3 بچیوں کی ماں تھی جس کی عمر 48 سال تھی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کے ایس ایچ او فیض الرحمان عباسی ایڈیشنل ایس ایچ او چوہدری نوید الحسن نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور ملزم کو فرار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا عوامی حلقوں نے پولس کی بروقت کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے وجہ قتل گھریلو ناچاکی بتائی جاتی ہے