اہم خبریں
نیب نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی
اسلام آباد (ٹی این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب)نے ایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، نیب کی درخواست 14صفحات پر مشتمل ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کو لیگی رہنماﺅں کی جانب سے پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا گیا، جن رہنماﺅں نے نواز شریف کو نہ آنے کا مشورہ دیا ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ لیگی قیادت عدالتی احکامات کے خلاف ورزی کررہی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔