شوبز
سونیا حسین کو ڈرامہ سیریل’’ محبت تجھے الوداع‘‘ میں الفت کا کردار کرنے پر تنقید کا سامنا
اسلام آباد (ٹی این آئی) اداکار سونیا حسین کو ڈرامہ سیریل’’ محبت تجھے الوداع‘‘ میں الفت کا کردار کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ سونیا حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مہوش کے کردار بارے انکشاف کیا تھا کہ اس کردار کے لیے پہلے انہیں پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ خاتون کو منفی کردار میں نہیں پیش کر سکتیں۔ ان دنوں سونیا حسین ڈرامہ سیریل’’محبت تجھے الوداع ‘‘ میں الفت نامی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پیسے کی خاطر اپنے شوہر کو دوسری عورت کے حوالے کر دیتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت اچھا کردار ہے۔