شوبز
اقراء عزیز نئے ڈرامہ سیریل ’’رقیب سے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی
اسلام آباد (ٹی این آئی) اداکارہ اقراء عزیز نئے ڈرامہ سیریل ’’رقیب سے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ہدایت کار کاشف نثار کے اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور فریال محمود شامل ہیں جبکہ ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک حدیقہ کیانی نے گایا ہے جسے ابھی نشر نہیں کیا گیا ۔ یہ ڈرامہ اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔