اہم خبریںپاکستان

حکومتی ریفرنس،سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ پیپرز کیس۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پیپرز کے ذریعے کرانے سے متعلق حکومتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 2 فروری کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

 خیال رہے کہ اس معاملے کی گزشتہ سماعت 18 جنوری کو ہوئی تھی، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت 14 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے حکومت نے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button