اہم خبریںجرم وسزا

اسلام آباد ہائیکورٹ نےجعلی بنکس اکاونٹ کیس میں آصف علی زرداری کی ضمانت کنفرم کر دی ۔

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز) ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی نیب انویسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

 

 

نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انویسٹی گیشن کے مرحلے پر ہے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے اس معاملے کو بھی پہلے سے دائر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ضمنی ریفرنس کا حصہ بنادیاجاتا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے موکل گرفتاری کے بعد 2 ماہ سے زائد ریمانڈ پر رہے، اس دوران نیب آصف زرداری سے تفتیش کرسکتا تھا، وہ اب بھی شامل تفتیش ہونے کو تیارہیں۔

فاروق نائیک نے سابق صدر کی طبی بنیادوں پر ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی جسے عدالت نے منظو رکرتے ہوئے نیب کو آصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button