اہم خبریں

حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 19 فروری کےضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی ذولفقار ورک کو 8 فروری کو پیش ہونےکا نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور (ٹی این آئی نیوز)صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی حلقہ NA-75سیالکوٹ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی ایس پی ڈسکہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری


صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران قومی اسمبلی حلقہ NA-75سیالکوٹ میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ حلقہ میں ڈی ایس پی ڈسکہ کے خلاف الیکشن کمیشن کوضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے عوام الناس اور امیدواران کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ ان الزامات کی تصدیق کرنے کے بعد چند روز قبل الیکشن کمیشن کی طرف سے آئی جی پنجاب کو متعلقہ ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا کر غیر جانبدار افسر کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے، لیکن تا حال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ چنانچہ آج الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی ایس پی ڈسکہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا، اور بروز پیر، 8 فروری کو الیکشن کمیشن لاہور کے سامنے حاضر ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button