اہم خبریںشوبز

رابی پیرزادہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو  خوبصورت پینٹنگ بناکر خراج تحسین پیش ۔

  • لاہور(ٹی این آئی نیوزسابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو  خوبصورت پینٹنگ بناکر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رابی پیر زادہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہاتھ سے تیار کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر شیئر کی، پیٹنگ کے ساتھ رابی پیرزادہ بھی موجود ہیں۔

آرمی چیف کی پینٹنگ کی تصاویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے اس پینٹنگ سے ہمارے آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سابق گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ صحت و تندرستی اور ایمان  سے بھرپور لمبی زندگی گُزاریں۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میں یہ آرٹ ورک آپ کو بطور  تحفہ پیش کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button