اہم خبریںپاکستان

سینیٹ انتخابات کےلیے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کا تقرر،الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری کرےگا۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےلیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی۔

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے عملے کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے اور  شمشاد خان، شاہد اقبال اور  آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وقاص ملک، عاطف رحیم،کاشف عباس ملک اور تبسم جاوید بھی اسلام آباد کے پولنگ افسران مقررکیےگئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سندھ کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان پنجاب کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خیبرپختونخوا اور صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کیےگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےلیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی۔

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے عملے کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے اور  شمشاد خان، شاہد اقبال اور  آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وقاص ملک، عاطف رحیم،کاشف عباس ملک اور تبسم جاوید بھی اسلام آباد کے پولنگ افسران مقررکیےگئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سندھ کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان پنجاب کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خیبرپختونخوا اور صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کیےگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری کرےگا۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button