اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

پشاور(ٹی این آئی نیوز)جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی خیبرپختون خوا کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم اور اقلیتوں کی نشست پر جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیدواروں مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، عنایت بیگم اور جاوید گل نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی سہولت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 فروری کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button