
لاہور (ٹی این آئی) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر پی(پی اینڈ ڈی) نے اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئےمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے چیف انجینئر سائوتھ کو فنڈز فراہم کئے جسمیں سڑکیں ، روڈز وغیرہ شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مو جودہ چیف انجینئر سینٹرل زون ہائی وے لاہو لاہور عنصر وڑائچ اس وقت بطور ایس ای میانوالی سرکل تھے تو مذکورہ آفیسر نے اپنے ماتحت ایگزیکٹیو انجنیئر اور ٹھیکدار وں کی مبینہ ملی بھگت سے قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے اور فرضی ادائیگیاں کر کے ٹھیکیدار وں سے کروڑوں روپے انڈوانس کمیشن وصول کر لئے، جبکہ مذکورہ افسران نے بمعہ نفسانی کی خاطر ناقص میٹیریل کا استعمال کر کے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان بھی پہنچایا ہے ۔جس کی شکایت کی صورت میں سیکرٹری کیپٹن اسد سی اینڈ ڈبلیو پنجاب نے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے تو مذکورہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محمد سعید نے مذکورہ افسران کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے تحفظ فراہم کرنے لگا اور اور چلنے والی انکوائری کو ردی کاغذوں کی زینت کر دیا۔یاد رہے مذکورہ چیف انجینئر سینٹرل زون لاہور عنصر وڑائچ کی کرپشن کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے ۔اس حوالے سے موقف دریافت کرنے کے لئے چیف انجینئر عنصر وڑائچ سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ آفیسر نے موقف دینا مناسب نہ سمجھا۔