اہم خبریں

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی وزراء کااجلاس، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے معذرت۔؟

ایڈیٹر انچیف ارشد محمود گھمن

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید موجود نہیں تھے۔

 اجلاس میں صرف تحریک انصاف سےتعلق رکھنے والے وفاقی وزراء ہی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے اور وہ وزیر داخلہ بننے سے قبل وزیر ریلوے تھے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے موقع پر بھی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بظاہر ایسا نظر آرہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button